ابنا: مشرقی علاقوں کے عوام نے منگل کی رات احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے تقریبا ہرروز سعودی عرب میں آل سعود کے خلاف مظاہرے ہو رہے.ہیں تاہم آل سعود کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت بڑے وحشیانہ طریقے سے ان پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے۔سعودی عرب کے عوام آل سعود کی امتیازی پالیسیوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں مذہبی، اقتصادی اور سیاسی تعصب سے نجات دی جائے اور ملک میں مساوات قائم ہو۔ یاد رہے مظاہرین کا ایک اور مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائي ہے۔ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تقریبا تیس ہزار افراد قید ہیں جنہیں برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے قید رکھا گيا ہے۔ مشرقی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت کی بھی مذمت کی جاتی ہے اور عوام یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آل سعود بحرین میں اپنی فوجی مداخلت ختم کرے۔......./169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306378
سعودی عرب میں آل سعود کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔